سوات کا معاملہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والا تنازع ہے، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات واقعہ کو طالبان سے لنک نہیں کر سکتا، وہاں طالبان والا معاملہ نہیں لیکن خون خرابہ ضرور ہوا ہے۔ اس کا معاملہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والا تنازع ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابل سے ٹی ٹی پی کے لوگ واپس آ رہے ہیں اور ان کے کچھ لوگ ہم سے رابطے میں بھی ہیں۔ ہمیں اس سلسلے میں کئی بریفنگ دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کابل حکومت کا دھیان بھی رکھنا پڑتا ہے، ٹی ٹی پی کے میں مختلف گروپس ہیں۔

عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کر لے: خواجہ آصف

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سوات میں جو بھی کررہے وہ اپنے آپ کو طالبان کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتی نور ولی گروپ کے ساتھ ہمارا سیز فائر ہوا ہے،ٹی ٹی پی سے معاہدہ نہیں مذاکرات ہو رہے ہیں۔ نور ولی کے مخالفین حملے کریں تو ہم بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں