عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات کا علم نہیں، شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، اسد عمر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات کا علم نہیں، شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، نواز شریف اور مریم نواز نے بھی شہباز گل سے ملتی جلتی باتیں کی تھیں۔

نواز شریف کو لا کر الیکشن جیتنے، ہم کو ٹھکانے لگانے کا پلان بنایا گیا ہے، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے باقاعدہ کمپین کی جا رہی ہے لیکن قانون اور حقائق کے مطابق ہمیں اس میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا قانون خود ایجاد کر لیتا ہے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی پوزیشن میں بہت فرق ہے، پرویز الٰہی اور محمود خان صوبے کے نمائندے ہیں۔

عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان سے زیادہ ملک کے لیے فوج کی ضرورت ہے، رجیم چینج ہونے کے بعد حکومت دب گئی، حالات بہت خطرناک ہوتے جارہے ہیں، شہباز گل نے جو کہا اس پر قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں، شہباز گل نے جو بات کی اس پر ضرور بات کریں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل کے اسسٹنٹ کی بیوی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا، شہباز گل کے اسسٹنٹ کی بیوی کو گرفتار کرنا زیادتی ہے، شہباز گل کے بیان سے پارٹی میں بہت سے لوگ متفق نہیں ہیں لیکن شہباز گل کے حقوق الگ چیز ہیں جس کے ساتھ پارٹی کھڑی ہے۔

کون سی بڑی پارٹی، کیسی بڑی پارٹی؟ جعلی مینڈیٹ تھا تمہارا، فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات کا علم نہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین کی کسی سے ملاقات ہوئی ہو اور جنرل سیکریٹری کو پتہ نہ ہو، یہ نہیں ہو سکتا۔


متعلقہ خبریں