تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت


سعودی حکومت نے تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی ویزے سمیت ہر قسم کے ویزوں کے حاملین کو عمرے کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالطہمان شمس نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والا شخص عمر ادا کر سکتا ہے۔

سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزا حاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپوائنٹمنٹ بک کرنا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرنا ہوگی۔

عہدیدار نے بتایا کہ سعودی ویژن 2030 کے تحت ہرسال 3 کروڑعمرہ زائرین کا ہدف رکھا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں