پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم

اسلام آباد میں پانچ سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، ڈپٹی کمشنر

پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں آج سے کاروباری بندش اوقات سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ تمام کاروبار اور دکانیں  چوبیس گھنٹے کھل سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورانٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

ملک بھر میں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے صوبے بھر میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔  پورے پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں اتوار کو کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ کے مسائل بھی حل کریں گے ۔

متعلقہ خبریں