کراچی: انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی


کراچی میں بارشوں کے پیش نظر انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں، تمام ملتوی شدہ پرچے 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے۔

عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لئے کالجز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں