پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدر لینڈز، قومی ٹیم لاہور سے روانہ


پاکستان کرکٹ ٹیم  تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے لاہور سے نیڈر لینڈز روانہ ہوگئی ہے، پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں براستہ دبئی ایمسٹرڈیم پہنچے گی۔

ون ڈے میچز سولہ،اٹھارہ  اور21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔

حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کو قومی اسکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر کھلاڑیوں کو کھلائیں تو تنقید، نوجوانوں کو موقع دیں تو مسئلہ ، بابر اعظم

امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی دورہ نیدرلینڈز کا حصہ ہوں گے۔نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کریں گے۔نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف اور افتخار احمد قومی ٹی ٹونٹی اسکوآڈ کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں