راول ڈیم سپل ویز کے گیٹ کھول دیے گئے


اسلام آباد : راول ڈیم بھرنے کے باعث سپل ویز کھول دیئے گیے، پانی کی سطح 1751 فٹ ہونے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

راول ڈیم اتھارٹی نے انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کے بارے آگاہ کر دیا، 1749 فٹ پانی کی سطح پر سپل ویز بند کر دیئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت برساتی نالوں میں نہانہ یا تفریح کے لیے جانا منع ہے۔

انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اور خود کو نالوں سے دور رکھیں، سپل ویز کھولنے سے کورنگ نالہ مجں تغیانی کا خدشہ ہے، رواں برسات میں چوتھی دفعہ سپل ویز کھولے جا رہے ہیں ۔


متعلقہ خبریں