عمران اشرف کی اہلیہ نے شوہر کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں، نام بھی تبدیل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے بارے میں منفی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر عمران اشرف کی اہلیہ کرن نے اپنے شوہر کا نام اپنے نام سے ہٹا کر اپنے والد کا نام لکھ لیا ہے، اب وہ انسٹاگرام پر  کرن اشفاق حسین ڈار سے موجود ہیں۔

نام تبدیل کرنے کے ساتھ کرن نے عمران اشرف کی تمام تصویریں بھی اپنے اکاونٹ سے ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس نے ان افواہوں کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

دوسری جانب کرن اشفاق نے حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

عمران اشرف کی اہلیہ نے ایک اسٹوری شئیر کی، جس میں لکھا گیا تھا کہ ایک عورت کو اپنے ساتھی سے صرف دفاداری چاہیے ہوتی ہے۔

تاہم جوڑے کی طرف سے ان تک ان خبروں کے بارے میں نہ ہی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید، واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

متعلقہ خبریں