شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے حصول سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد: شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے حصول سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی، نظر ثانی کی اپیل پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے درخواست دائر کی۔

ڈائری برانچ نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض عائد کیا اور کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں لگی، درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کی۔

استدعا میں کہا گیا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کر کے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم شہباز گل سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں