پاکستان کو آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی کا خط مل گیا


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق کے بعد اب صرف بورڈ کی منظوری ہو گی اور پاکستان کی جانب سے خط پر دستخط کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے لیٹر آف انٹینٹ گزشتہ ماہ پاکستان کو ارسال کیا تھا۔ لیٹر پر بورڈ کی منظوری رواں ماہ کے اواخر میں ہو گی۔ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.18 ارب ڈالر کی رقم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں، آرمی چیف

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششیں جاری رہیں اور اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مختلف ممالک سے روابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھ گئی تھی۔ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں