فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کو ڈینٹل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کو ڈینٹل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

لاہور: فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کو ڈینٹل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ جوبلی ٹاؤن میں واقع فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت کو شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے، پرویز الہیٰ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اور چودھری پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کے دورے کے دوران مختلف حصے دیکھے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے کی منظوری 2005 میں اس وقت دی گئی تھی جب وہ وزیراعلیٰ تھے، بد قسمتی سے ن لیگ کی حکومت نے منصوبے پر کوئی نمایاں پیش رفت نہیں کی۔

لاہور: 7 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 17 سال گزر گئے لیکن منصوبہ فنکشنل نہیں ہو سکا، صحت عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جب بھی مجھے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو میں نے صحت عامہ کے شعبے کو اولین ترجیح دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو دورے کے دوران صوبائی سیکرٹری صحت نے منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں