قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

چارسدہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

عمران خان پہلے ہی ایم این اے ہیں، ضمنی الیکشن لڑنے سے روکا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کورننگ امیدوار کے طور پر سابق ایم این اے فضل محمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے ہیں۔

عمران خان کے حلقہ این اے 24 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نوجوان 13 اگست کے جلسے میں ضرور آئیں،عمران خان،آج دورہ لاہور کا امکان

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے فضل محمد خان نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور ایمل ولی خان کو تاریخی شکست سے دوچار کریں گے۔

عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 پہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے صاحبزادے ایمل ولی خان حکومتی اتحاد کی جانب سے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں