اگست میں ہونے والی مردم شماری مؤخر، ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کو خط لکھ دیا

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا

اسلام آباد: ماہ رواں (اگست) میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری مؤخر ہو گئی ہے، اب ڈیجیٹل مردم شماری سال رواں کے ماہ نومبر میں متوقع ہے۔

مردم شماری برائے 2022: سوالنامے کو حتمی شکل دے دی گئی

ہم نیوز نے یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو لکھے جانے والے خط میں مردم شماری کا عمل تین ماہ کے لیے مؤخر کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

کراچی کی گنتی پوری کرو،مردم شماری پر فیصلہ واپس لو: مصطفیٰ کمال

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر مردم شماری کے التوا کا شکار ہوئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیبلٹس ابھی خریدے جانے ہیں، پائلٹ خانہ و مردم شماری کی رپورٹ ادارہ شماریات جلد مرتب کرے گا۔

آٹا، پیاز، ٹماٹر، دالیں، آلو، بیف، بچوں کا دودھ اور انڈے سمیت 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ مردم شماری کے بعد نتائج مارچ تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں