اسلامک گیمز : ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا


قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا.

ترکی میں جاری مقابلوں میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی باری میں  79.40 میٹر جب کہ دوسری باری میں 88.55 میٹر کی تھرو پھینکی۔

انہوں نے تیسری باری میں 75.50 میٹر، چوتھی باری میں 82.40 میٹر جب کہ  آخری باری میں 83.33 میٹر کی تھرو لگا کر چھ دنوں میں دوسرا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کی 88.55 کی جیولن تھرو اسلامک گیمز کا نیا ریکارڈ بھی بن گئی ہے۔


متعلقہ خبریں