مڈل ویٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کوہرانے والےشہیر آفریدی کاشاندار استقبال

سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کا جوان باکسنگ کے شعبے میں بھارتی حریف کو شکست دے کر وطن لوٹ آیا۔ ائیر پورٹ پر باکسر شہیر آفریدی کا صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ پولیس کے افسران  نے استقبال کیا، رہائشگاہ پر جشن بھی منایا گیا۔

سندھ پولیس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی  نے قوم کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا۔ ائیر پورٹ پر سینیئر پولیس افسران اور حکومتی شخصیات نے استقبال کیا۔

بھارتی حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست فاش دینے والے قومی باکسر رہائش گاہ پہنچے تو وہاں بھی جشن منایا گیا۔شہیر آفریدی نے کامیابی کا سہرا سینئیر پولیس افسران کو دیتے ہوئے جیت کو یوم آزادی کی مناسبت سے قوم کے نام کردیا۔

ان کے والد کا کہنا تھا کہ شہیر آفریدی نے انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد مقام حاصل کیا،سینئر پولیس افسران  کا کہنا تھا کہ  یقین تھا کہ شہیر آفریدی ٹائٹل کا دفاع کامیابی سے کر کے وطن لوٹے گا۔

متعلقہ خبریں