ملک میں کورونا سے مزید 4 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 510 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 18 ہزار 212 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 164 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلڈ پریشر کی پیمائش دونوں بازوؤں سے نہ کرنا مہلک ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں