آئی ایم ایف قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر میں ملنے کا امکان

آئی ایم ایف

بجلی بلوں میں ریلیف کا معاملہ آئی ایم ایف نے اپنا فیصلہ سنا دیا


 پاکستان کو اگست کے آخر میں  آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط جاری کرنےکیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اگست کوطلب کر لیا گیا۔

اکتیس اگست کودفتری اوقات کارختم ہونے سےپہلے رقم پاکستان کےاکاؤنٹ میں منتقل ہونے کاامکان ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ اظہارآمادگی کالیٹر جلد دستخط کرکے آئی ایم ایف کو بھیج دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے اور اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی میمورینڈم کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے اظہارِ آمادگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔

یہ اقدام 4 دوست ممالک کی جانب سے 4 بلین ڈالر کی  مالی اعانت کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر  کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں