پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے میں بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجرا کر دیا ہے اور پاک فضائیہ کے شاہین دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پاک برطانیہ تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر جشن منارہے ہیں،قائمقام برطانوی ہائی کمشنر

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خود انحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔ عہد کی تجدید ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان تحفظ ناموس ارض پاک کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔


متعلقہ خبریں