قوم آج رات عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا جشن منائے گی، اسد عمر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم آج رات 12 بجے عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا جشن منائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہوں تمام لوگ اس کا حصہ بنیں۔ مینار پاکستان میں عمران خان بڑے بڑے جلسے کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج کی تقریب شایان شان ہو گی۔ پاکستان کی آزادی کے لیے لاکھوں خاندان یہاں آ رہے تھے اور پاکستان کی آزادی کے لیے لاکھوں جانیں قربان ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت ہمیشہ شب خون کے بعد نئے جذبے سے واپس آئی، مریم اورنگزیب

اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں نے فیصلہ کیا ہے حقیقی آزادی کا پاکستان دیکھنا ہے اور ملک کے ہر حصے میں لوگ دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان متحد ہے جبکہ عوام اور فوج کے بہادر سپوت ملک کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اپنی حقیقی آزادی کے لیے کھڑی ہے اور آج رات 12 بجے قوم کپتان کے ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر 75 ویں سالگرہ کا استقبال کرے گی۔


متعلقہ خبریں