بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل،سمندر میں طغیانی،کراچی میں مزید بارشوں کا امکان


بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔ سمندر میں دو دن طغیانی رہے گی۔ کراچی میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیسرا الرٹ جاری کر دیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ دو روز کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔سندھ  اور بلوچستان میں  ماہی گیر 14 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے450 کلومیٹردور ہے۔سسٹم ٹھٹھہ سے550کلومیٹر دور اورماڑہ کےجنوب میں350 کلومیٹردورہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پھر بارش کے پانی میں ڈوب گیا،سرجانی ٹاون میں59.5 ملی میٹربارش ریکارڈ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی میں موجودڈپریشن مغرب اورجنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے۔سسٹم کےمرکز میں ہواؤں کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آج شام تک سسٹم کے مزید مغرب کی طرف بڑھنے اور پھر واپس آنے کا امکان ہے۔ساحلی علاقوں کوبحیرہ عرب میں موجودڈپریشن سے فی الحال خطرہ نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  کا کہنا ہے کہ کراچی میں آ ج اور کل بھی تیز بارش کا امکان ہے۔بارشو ں کے اسپل کا اختتام 15اگست تک ہوسکتاہے ۔

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز اسپل متوقع ہے۔سندھ میں حیدرآباد اور دیگر شہرو ں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں