ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، ریکارڈ طلب


اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو خط ارسال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو لکھے گئے خط میں ان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ان کی سالانہ رپورٹ کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لے کر اب تک کی تمام تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق خط میں پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں اور ٹرسٹ کے ریکارڈ کی تفصیلات طب کی گئی ہیں۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت ہمیشہ شب خون کے بعد نئے جذبے سے واپس آئی، مریم اورنگزیب

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ اسٹیٹمنٹ بھی فراہم کیا جائے۔

ایف آئی اے حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے لیے تشکیل دی گئی انکوائری ٹیم نے عمران خان کو خط ارسال کر کے تفصیلات طلب کی ہیں۔


متعلقہ خبریں