کراچی:این اے246لیاری کاضمنی انتخاب، عمران خان کےکاغذ ات نامزدگی جمع

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

کراچی:قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار بننے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔

سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما  عمران اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

 یاد رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں  میں ہونے والے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے میدان میں اتریں گے۔

 واضح رہے کہ  پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے  پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

 


متعلقہ خبریں