پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں،شاہ سلمان بن عبدالعزیز


سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے نام تہنیتی مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اسکی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن پربہت مبارک ہو،ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔


متعلقہ خبریں