آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے، آصف زرداری

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نےآزاد ریاست کی بنیاد رکھی تھی جب کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے 1973 کا آئین دیکر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ملک بنایا،آئین پاکستان آج بھی وفاق کی تمام اکائیوں کے درمیان اعتماد اور بندھن کا مقدس دستاویز ہے۔

پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں،شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سابق صدر نے کہا کہ آمروں نے طاقت کے بل بوتے پر آئین کو مسخ کیا مگر ختم کرنے میں ناکام رہے،بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کرکے ملک اور قوم کیلئے پائیدار فیصلے کرنے کا وقت آچکا،ملک کی تمام جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے متحد ہوں۔


متعلقہ خبریں