لیونل میسی 17 سال میں پہلی باربیلن ڈی اور کیلئے نامزد نہ ہوسکے


دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی 17 سال میں پہلی بار سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور 2022’ کیلئے نامزد نہ ہوسکے۔

فرانسیسی فٹبال حکام نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں لیونل میسی کا نام شامل نہیں تھا۔

سب سے زیادہ 7 بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے میسی نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 میچز میں صرف 11 گول کیے۔

خیال کیا جارہا ہے خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔

میسی نہ رونالڈو ، دبئی گلوب سوکر ایوارڈ کس کے نام رہا ؟

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 31 میچز میں 18 گول کر کے سال کے بہترین فٹبالر کے لیے نامزد ہوئے ہیں ۔

لیکن اس بار فرانس کے کریم بینزیما کو اس ایوارڈ کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

فرانسیسی فٹبالر نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے، سال کے بہترین فٹبالر کا اعلان رواں سال 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں