سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات اور دیر کے درمیان پہاڑی علاقوں میں چند مسلح افراد دیکھے گئے، جو آبادی سے بہت دور ہیں۔یہ افراد اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے افغانستان سے چوری چھپے آئے تھے۔

سوات کا معاملہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والا تنازع ہے، خواجہ آصف

رپورٹ کے مطابق بظاہر ، پہاڑوں پر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضرورت پڑنے پر طاقت کا بھرپور استعمال کر کے نمٹا جائے گا۔


متعلقہ خبریں