افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے، صدر


صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی پرنظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی نے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں،یہ دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائد اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج نظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی خوشیوں میں شریک

انہوں نے کہاہے کہ افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہم جوہری ملک بن سکتے ہیں تو معاشی ملک کیوں نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

ان کا کہنا ہے کہ  یوم آزادی پر بھارتی بربریت کے شکار کشمیری بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں