عمران خان کی معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائیں گے، وزیر داخلہ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اور آتش بازی دیکھی جبکہ عمران خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی اسکرپٹ ہے اور نئے جلسوں کے اعلان سے قوم کو یہ جھوٹ اور متکبرانہ گفتگو 2 ماہ مزید سننا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دعا ہے جھوٹ، فریب، گمراہی سے اللہ تعالی وطن عزیز اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے۔ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اپنی بہتر پالیسیوں سے عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائیں گے۔


متعلقہ خبریں