پاکستان امن کا خواہاں ہے، دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کا پرچم کشائی تقریب سے خطاب

پاکستان امن کا خواہاں ہے، دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کا پرچم کشائی تقریب سے خطاب

نئی دہلی: پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے اور اس سے باہر امن کا خواہاں ہے، ہماری بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے پیش پیش ہیں۔

پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ہم نیوز کے مطابق آفتاب حسن خان نے یہ بات ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پرچم کشائی کی تقریب میں ناظم الامور آفتاب حسن خان نے پاکستان کا پرچم بلند کیا جب کہ اس موقع پر ہائی کمیشن کے افسران اور عملے کے دیگر اراکین کے اہل خانہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

جشن آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی خوشیوں میں شریک

پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، ناظم الامور آفتاب حسن خان نے پر مسرت موقع پر پاکستانی قوم کو مبار کباد پیش کی۔

پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔


متعلقہ خبریں