بلوچستان و سندھ میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، این ڈی ایم اے

ndma

ہوشیار خبردار مزید بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،ایڈوائزری جاری


اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

16 اگست سے مزید مون سون بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، 13 جون سے پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، ملک میں گزشتہ 30 سالہ بارشوں کے ریکارڈ کے مقابلے میں 106 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ بلوچستان میں 259 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 110 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے 598 افراد جاں بحق اور 974 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 16 سے 18 اگست تک مزید بارشوں کی پیشن گوئی ہے، سندھ و بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان:موسلادھار بارشوں سے تباہی،قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ متاثرین تک شیلٹر، خوراک اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں