مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی: 41 افراد ہلاک ، 45 زخمی

مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی: 41 افراد ہلاک ، 45 زخمی

قاہرہ: مصر کے ایک گرجا گھر میں لگنے والی آگ کے باعث 41 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ گرجا گھر دارالحکومت قاہرہ میں واقع ہے۔

راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ، جل کر خاکستر، مسافر محفوظ

ہم نیوز نے مؤقر برطانوی نشریاتی ادارے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری حکام کا کہنا ہے کہ Abu Sifine نامی گرجا گھر قاہرہ کے انتہائی پر رونق علاقے Imbaba میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

گرجا گھر میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی بنیادی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، متعلقہ حکام کی جانب سے اس ضمن میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے لیکن علاقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کہا جا سکتا ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھا۔

آگ سے مت کھیلو، جل جاو گے، چینی صدر کی امریکا کو وارننگ

قاہرہ پولیس حکام کے حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ گرجا گھر میں اتوار کی صبح اس وقت لگی جب وہاں ہفتہ واراجتماع تھا جس میں کم ازکم پانچ ہزار افراد شریک تھے۔


متعلقہ خبریں