ڈی جی خان: برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب، درجنوں بستیاں زیر آب

ڈی جی خان: برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب، درجنوں بستیاں زیر آب

ڈیرہ غازی خان: کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آگیا ہے، ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہو گئی ہے، درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں، متاثرین کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان و سندھ میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، این ڈی ایم اے

ہم نیوز نے اس ضمن میں فلڈ کنٹرول سنٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ نالہ سنگھڑ سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 761 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، نالہ سنگھڑ میں غیر متوقع طور پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہہے۔

فلڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت برساتی نالہ وہوا میں پانی کی سطح ایک لاکھ 54 ہزار 362 کیوسک ریکارڈ ہوئی ہے، برساتی نالہ وہوا میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ نالہ کوڑا سے پانی کا بہاؤ 48 ہزار 61 کیوسک ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت نالہ وڈور میں پانی کی سطح میں کمی آئی ہے جس کے بعد پانی کا اخراج 39 ہزار 254 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان:موسلادھار بارشوں سے تباہی،قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے

ہم نیوز کے مطابق برساتی نالہ سنگھڑ سے تونسہ شریف کی درجنوں بستیاں زیرآب آگئی ہیں، سیلابی ریلا بستی سوکڑ اور منگروٹھہ میں بھی داخل ہوا ہے جس کے بعد متاثرین علاقہ کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نالہ وڈور سے چٹ سرکانی ، ڈگرچٹ ، نور واہ اور کوچھہ وڈانی، لوہار والا، بستی معموری، قائم والا اور زندہ پیر کے علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں۔

16 اگست سے مزید مون سون بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے فضائی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں