فہد مصطفی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بعد سندھ پولیس میں بھی انسپکٹر بن گئے

فہد مصطفی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بعد سندھ پولیس میں بھی انسپکٹر بن گئے

کراچی: فلم و ٹی وی کے ممتاز اداکار فہد مصطفی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بعد اب سندھ پولیس میں بھی انسپکٹر بن گئے ہیں۔

’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے سب کو ہلا دیا

ہم نیوز کے مطابق معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس میں انسپکٹر کا عہدہ اعزازی طور پر دیا گیا ہے۔

فہد مصطفی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بعد سندھ پولیس میں انسپکٹر بن گئے

پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اداکار فہد مصطفیٰ کو پولیس میں اعزازی عہدہ اور فورس کی یونیفارم دی۔

فہد مصطفیٰ اور شاہ رخ خان میں کیا فرق تھا؟ ماہر خان نے بتا دیا

ہم نیوز کے مطابق ممتاز اداکار فہد مصطفیٰ کو اعزازی طور پر سندھ پولیس میں عہدہ اور یونیفارم دیے جانے کے حوالے سے سی سی پی او آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ فلم قائد اعظم زندہ باد بڑی عید پر ریلیز ہوئی تھی اور اب تک وہ 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

فہد مصطفیٰ کو 5ہزار کا خاص نوٹ مل گیا

فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے قائد اعظم زندہ باد میں انسپکٹر گلاب کا کردار ادا کیا ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے بے پناہ سراہا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں