سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

تونسہ شریف: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے پیش نظر دی جانے والی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔

پنجاب: مون سون کے نئے سیزن کا آغاز، سیلاب کا خدشہ، وزیراعلیٰ نے اداروں کو الرٹ کردیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جب تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچے تو ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے ضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

ڈی جی خان: برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب، درجنوں بستیاں زیر آب

عثمان بزدار نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کے انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں