بھارت کا یوم آزادی، کشمیر میں یوم سیاہ


سرینگر: بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے ، کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

کشمری میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

ہمیشہ کی طرح مختلف ریلیوں میں شہریوں نے پوسٹرز پر ’’ہندوستانی یوم آزادی یوم سیاہ ہے‘‘ ’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ اور ’’ہم ہندوستانی یوم آزادی کو مسترد کرتے ہیں‘‘ جیسے نعرے درج کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلے جانے کے 3 برس مکمل

کے ایم سی کے مطابق حریت رہنماوں نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔

مقبوضہ کشمیر می اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں

 


متعلقہ خبریں