ایشیاء میں ترقی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر سے گزرتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے: نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ہندوستان کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر بنایا جائے گا۔

ویڈیو پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ  بھارت جبری طور پر کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ہندوستان کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پرمنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا یوم آزادی، کشمیر میں یوم سیاہ

دنیا بھر میں موجود کشمیریوں سے اپیل ہے بھارت کے خلاف احتجاج کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے کیونکہ بھارت جبری طور کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا۔

تنویر الیاس نے مزید کہا کہ ایشیاء میں ترقی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر سے گزرتا ہے۔


متعلقہ خبریں