کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کر گئے


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 270 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 871 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 118 کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں