انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں ہیں؟ مشعال ملک

فوٹو: فائل


 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہیں۔

بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ آج کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،75سال سے بھارت نے ہمارا آزادی کا حق چھین رکھا ہے، آزادی ملنے تک بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منایا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا یوم آزادی، کشمیر میں یوم سیاہ

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں