شہباز گل کو پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں،حکومتی وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں، فواد چودھری


تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے ،یہ شہباز گل کو ابھی پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں اور حکومتی وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومتی وکیل عدالت سے دلائل کے لیے وقت مانگتا رہاہے،حکومت کی جانب سے شہبازگل پرمقدمہ کمزور ہے،یہ مقدمہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان نے کیا تھا،شہبازگل امریکہ میں پروفیسر ہیں ، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پالیسی ملک میں چل رہی ہے، پہلے بھی شہباز گل پر مظالم کیے گئے، ان پرظلم کی انتہا کی جارہی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد بڑھتا جارہا ہے،25مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، عطا تارڑ نے آج ضمانت کروائی  جو اچھی بات ہے۔


متعلقہ خبریں