عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کومفت انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے، مراد علی شاہ


 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کومفت انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے۔ وہ اوران کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا۔ اس موقع پر انہوں نےگفتگو میں کہا ہے کہ سندھ میں 2020کے بعد پو لیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اپریل میں پولیو کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیو کے خاتمے تک  اپنی محنت جاری رکھنی ہوگی۔اگر ہم اسی رفتار کے ساتھ کام جاری رکھیں تو ہمیں مزید اہم نتائج نظر آئیں گے۔دنیا کے دو پولیو کے شکار ممالک میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان  کے جلسوں میں لوگوں کومفت انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے۔وہ اوران کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگاتی ہے۔میلہ لگانے یا گانے بجانے سے کام ہوتے تو ملکی سربراہ اچھے گلوکار یا طبلہ بجانے والے ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی باتوں پرہنسا ہی جاسکتا ہے، پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی ملی تھی، اب عمران خان کون سی آزادی کی بات کررہے ہیں۔کراچی میں بائی الیکشن ہیں ،ضابطہ اخلاق کا خیال رکھا جائے۔ پیپلز پارٹی کو کراچی میں بہت کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔میڈیا سیاستدانوں کے غیر مناسب الفاظ نشر ہی نہ کرے۔


متعلقہ خبریں