ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں آئی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے، وزیراعظم


 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہیں کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی دس دن کے اندر وزیرِ اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی.

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء میں ترقی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر سے گزرتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے، چینی ورکرز کے ویزا کے حصول میں تمام رکاوٹوں کی فوری حل کیا جائے، چینی ورکرز کے ویزا میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے وزکرز کی تفریق ختم کرکے ویزا کے طریقہ کار کو سہل اور تیز کیا جائے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سرمایہ کاری پر اعلی سطح کا اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں