اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عطا تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا


اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم  شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ کتنے دن کی حفاظتی ضمانت چاہیے؟ وکیل نے عدالت کو جواب دیا کہ دو ہفتے سے زائد کا وقت دے دیا جائے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور جانے کیلئے تو 4 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکی تھی، درخواست میں عطا تارڑ نے استدعا کی تھی کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

واضح رہے پنجاب پولیس نے لاہور میں عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ محض تعصب اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں کرپشن، اسٹریٹ کرائمز، صنفی جرائم عروج پر ہیں، پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے۔ قانونی راستہ اپناوں گا۔ اللہ تعالٰی کے فضل سے، نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔

 


متعلقہ خبریں