افغانستان میں بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی


افغان صوبے پروان میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی، مخلتف حادثات میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کی زد میں آکر سینکڑوں مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان کے دو اضلاع شنواری اور سیاہ گرد سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے آمدو رفت کا سسلسلہ بھی متاثر ہوا ہے، کسانوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

گزشتہ ماہ سے جاری سیلابی صورتحال سے اب تک 120 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں