نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف

لیگی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی: جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا

 رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف  کا کہنا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں  پاکستان آئیں گے ۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا۔نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے۔ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہےہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے۔عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھے

انہوں نے کہا ہے کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا۔ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے پی ٹی آئی کو جو فنڈنگ ہوئی، وہ کس مقاصد کے لیے تھی؟اسپتال کودیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے۔عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔

 


متعلقہ خبریں