پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور آزادی صحافت کے دن منانے کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ کی آزادی اور آزادی صحافت کے دن منانے کا اعلان کردیا ہے۔

شہباز گل کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت ہو گی

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے پارٹی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش ہو رہی ہے، پیر کو عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صحافیوں پر پاکستان کی زمین تنگ کردی گئی ہے، ہم پورے پاکستان میں آزادی صحافت کا دن منائیں گے۔

پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی، یوسف رضا گیلانی

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی گئی، شہباز گل پر تشدد کیا گیا جو بالکل غلط ہے، شہباز گل کا ریمانڈ اس لیے مانگا جا رہا ہے کہ اسے ٹارچر کیا جا سکے۔

انہوں ںے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن، نواز شریف، ایاز صادق اور خواجہ آصف کس کس کا نام لیں؟ ان کی گفتگو اس سے زیادہ تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کمپنی نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے۔

شیخ رشید لندن روانہ، اہم ملاقات کا امکان

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عاشور کے دن گفتگو لینڈ لائن پر ہوئی تھی سب کو پتا ہے، عمران خان نے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کا کہا ہے۔


متعلقہ خبریں