شہباز گل لاڈلا ہے، خاطر تواضع چل رہی ہوگی، جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ ہوئی تو زیادتی ہو گی، عطا اللہ تارڑ


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری سے کوئی قیامت نہیں آئی، جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہی دی جاتی تو یہ زیادتی ہو گی، شہباز گل لاڈلا ہے، جیل میںِ وہ چیف آف سٹاف پی ٹی آئی ہیں، عمران خان کا پرویز الہٰی کو کہہ کر خاطر تواضع چل رہی ہوگی۔

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور آزادی صحافت کے دن منانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پرویز الٰہی عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ بنے، لوگوں کو پھانسی دینے کی باتیں کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ کو پھانسی دینے کا بیان انہوں نے دے دیا ہے، رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈٹ کے مقابلہ کروں گا، پی ٹی آئی شوق سے جھوٹے مقدمے کرے، ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن آپ کی طرح رونا دھونا نہیں کیا، یہ ایک آڈیو ہے جو پورے ملک کے سامنے ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان اپنے محسنوں کے جنازے پر نہیں جاتے، اگر آپ لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں تو شہباز گل کو فارغ کریں، چیف آف اسٹاف کا مطلب ہوتا ہے کہ ہر معاملات کو طے کرنا ہے، آپ بتائیں کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی؟

شہباز گل کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت ہو گی

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں، شہباز گل نے ملک دشمن بیانیہ پھیلانے کی کوشش کی، دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پی ٹی آئی والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، پنجاب میں امن ومان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، مریم نواز کو والد سے ملاقات کے وقت گرفتار کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب میں کسی اپوزیشن کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں رکھا گیا، قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے، جھوٹی ضمنیاں لکھی جارہی ہیں، میں جعلی ضمنیاں لکھنے والوں کے خلاف قانونی رروائی کروں گا، ہم نے نیب مقدمات میں 90،90 دن کے ریمانڈ کاٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں والے معاملے میں قانونی چارہ جوئی کی گنجائش موجود ہے، شہباز گل کو جلسے کے لیے جیل سے باہر نہیں لے جایا گیا، وفاقی حکومت کے اداروں کی مانیٹرنگ موجود ہے، اہلکاروں کی بہتری اور کیپیسٹی بلڈنگ کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید لندن روانہ، اہم ملاقات کا امکان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  فرانزک لیب سے پولیس کوبہت مدد ملی ، ریفارمز کی جگہ رہے گی، ضرور ہونی چاہئیں۔


متعلقہ خبریں