وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں آئی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے، وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے جانے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی و معاشی فیصلے کیے جائیں گے، ضمنی انتخابات اور دوست ممالک کے دوروں پر بھی مشاورت ہو گی۔

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور آزادی صحافت کے دن منانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی بات چیت ہو گی، سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی، نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کی منظوری دی جائے گی۔

شیخ رشید لندن روانہ، اہم ملاقات کا امکان

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس میں عمران خان دور میں برطانیہ سے آنے والی رقم بحریہ ٹاون کو دینے کے معاملے پر بات ہو گی، رقم بحریہ ٹاوں کو دینے کی تحقیقات پر کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں