جیل انتظامیہ نے شہباز گل سے ملاقات کرنے نہیں دی، انہیں اسلام آباد لے جارہے ہیں، خدشہ ہے تشدد ہو گا، عمر ایوب

جیل انتظامیہ نے شہباز گل سے ملاقات کرنے نہیں دی، انہیں اسلام آباد لے جارہے ہیں، خدشہ ہے تشدد ہو گا، عمر ایوب

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملاقات کرنے آئے تھے جیل انتظامیہ نے ملاقات نہیں کرنے دی۔

شہباز گل لاڈلا ہے، خاطر تواضع چل رہی ہوگی، جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ ہوئی تو زیادتی ہو گی، عطا اللہ تارڑ

ہم نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے حکم پر شہباز گل کا چیک اپ ہو رہا ہے، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پتا چلا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد کی ٹیم لے کر جا رہی ہے، خدشہ ہے کہ راستے میں شہباز گل پر تشدد ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ یہاں آرہی ہے۔

شہباز گل کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت ہو گی

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، مریم نواز آج بھی اپنے والد کی عیادت کے لیے ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کو نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، نواز شریف لندن گئے ہوئے ہیں ایسے بیانیہ نہیں بنتے ہیں۔

شہباز گل کو پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں،حکومتی وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ جب جیل جائیں گے تو ان سے بھی ایسا ہی رویہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں