پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

zaka ashraf

لاہور: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فوری طور پرچینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ اجازت چیئرمین  پاکستان شوگر ملز ایسو ایشن چودھری محمد ذکا اشرف نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے ایک خط میں مانگی ہے۔

شوگر ملز اورمنی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اےکوعبوری رپورٹ جمع کرانے کاحکم

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کرشنگ سیزن میں پاکستان کی شوگر ملوں نے ریکارڈ 80 لاکھ ٹن چینی بنائی ہے، 60 لاکھ ٹن ملکی کھپت نکال کر شوگر ملوں نے 20 لاکھ ٹن فالتو چینی بنائی۔

خط میں درج ہے کہ ایف بی آر کے مطابق اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز تک 12 لاکھ ٹن فالتو چینی موجود ہو گی، رواں سال گنے کی کاشت 10 فیصد زیادہ ہوئی ہے جب کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گنے کی بہتر پیداوار ہونے کا امکان ہے۔

چودھری محمد ذکا اشرف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فالتو چینی برآمد کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو اس کا منفی اثر کا شت کار اور شوگر انڈسٹری پر پڑے گا، فالتو چینی برآمد نہ کرنے کی صورت میں شوگر انڈسٹری مالی بحران کا شکار ہو جائے گی۔

چینی کی زائد قیمت پر فروخت: ملوث شوگر ملز مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد ذکا اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم فالتو چینی کی فوری برآمد کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں۔


متعلقہ خبریں