وزیراعظم نے 78 روپے فی کلو قیمت پر چینی کی فراہمی یقینی بنائی، حکومتی اعداد و شمار

sugar rate

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے پانچ ماہ کے اقتدار کے دوران چینی کی قیمت میں استحکام رہا، عوامی ریلیف کے لیے وزیراعظم نے چینی کی قیمت 78 روپے فی کلو کر دی تھی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق یہ دعویٰ حکومتی اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد چینی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی ہوئی۔

حکومتی اعداد و شمار کے تحت عمران خان کے دور میں چینی 120 روپے کلو تک فروخت ہورہی تھی، وزیراعظم نے حکومت سنبھالتے ہی 78 روپے فی کلو قیمت پر چینی کی فراہمی یقینی بنائی۔

بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

ہم نیوز کے مطابق حکومتی اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد چینی، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

آٹا، ٹماٹر، آلو، دالیں، لہسن، انڈے، دودھ، دہی، نمک، گڑ اور مٹن سمیت 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

حکومتی دعوے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے پیش نظر فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں